فیضان کعبہ ٹریولز اینڈ ٹورز کی افتتاحی تقریب ، عمرہ کا اعلان
بھلوال (نمائندہ دنیا) فیضان کعبہ ٹریولز اینڈ ٹورز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر چیمبر آف کامرس سرگودھا رائے قیصر کھرل، سابق وفاقی سیکرٹری چوہدری محمد اسلم کمبوہ۔۔۔۔۔
جنرل سیکرٹری منڈی بہاؤالدین جمخانہ تصور اقبال گوندل، ایم ڈی جان رئیل اسٹیٹ ڈیل رضوان جان، عمر فاروق ساہنی، مدثر خالد وڑائچ، مولانا عثمان جان، صدر بھلوال پریس کلب مرزا محمد اسلم بیگ، یاسر فرقان، راؤ طاہر مشرف خان، غلام علی۔چوہدری اکرام ، سیکرٹری پراپرٹی ایسوسی ایشن چوہدری عمران افضل وڑائچ، ، حافظ رانا ضیاء الرحمن، رانا یار سمیت دیگر معزز شخصیات اور احباب نے شرکت کی۔تقریب میں آمد پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور مہمانوں کو ہار پہنائے گئے ۔ صدر چیمبر آف کامرس سرگودھا رائے قیصر کھرل نے اپنے دستِ مبارک سے فیتہ کاٹ کر فیضان کعبہ ٹریولز اینڈ ٹورز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاح کی خوشی میں 2 لاکھ 13 ہزار روپے میں عمرہ پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا، جس پر شرکاء نے خوشی کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments