موت ایک اٹل حقیقت ہے ، جس سے کسی کو مفر نہیں،ابوبکر شاہ ہاشمی

موت ایک اٹل حقیقت ہے ، جس  سے کسی کو مفر نہیں،ابوبکر شاہ ہاشمی

شاہپور صدر (نامہ نگار) موت ایک اٹل حقیقت ہے ، جس سے کسی کو مفر نہیں۔ نہ انبیاء کرامؑ، نہ اولیاء، نہ بادشاہ اور نہ ہی فقیر اس حقیقت سے مستثنیٰ ہیں۔ انسان کو دنیاوی زندگی کے ساتھ ساتھ آخرت کی تیاری بھی کرنی چاہیے ۔

عقلمند وہ ہے جو موت کو کثرت سے یاد کرے اور مرنے کے بعد کی زندگی کے لیے نیک اعمال کی تیاری کرے ، ان خیالات کا اظہار پیر محمد ابوبکر شاہ ہاشمی نے نائب تحصیلدار شاہپور رانا مشتاق حسین جھمٹ کی وفات کے موقع پر منعقدہ محفل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ ہر جان نے موت کا مزہ چکھنا ہے اور موت کا وقت مقرر ہے ۔ صوفیاء کرام اور بزرگانِ دین کے نزدیک ‘‘مرنے سے پہلے مرنے ’’ کا مفہوم یہ ہے کہ انسان اپنے نفس کی خواہشات، غرور اور غفلت کو ترک کرکے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی کوشش کرے ،انہوں نے کہا کہ مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کرنا، ان کے درجات کی بلندی، رحمت اور مغفرت کی دعا کرنا نہ صرف مرحومین کے لیے باعثِ رحمت ہے بلکہ زندہ لوگوں کے لیے بھی ایک بڑا سبق ہے کہ انہیں اپنی آخرت کی تیاری کرنی چاہیے ۔ موت ہمیں دنیا کی ناپائیداری کا شعور دیتی ہے اور انسان کو اس حقیقت کی طرف متوجہ کرتی ہے کہ اصل کامیابی آخرت کی کامیابی ہے ،

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...