موٹر سائیکل سوار ٹریلر کی ٹکر سے زخمی
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کے نواحی علاقہ نمل چکڑالہ بن حافظ جی اڈا پر ٹریفک حادثہ پیش آیا۔
جہاں اچانک سڑک پر آنے والے موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ٹریلر بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑی ڈرائی فروٹ کی ریڑھی سے جا ٹکرایا، جبکہ قریب ہی کھڑی ایک کار بھی ٹریلر کی زد میں آ گئی۔حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار ٹریلر کی ٹکر سے زخمی ہو گیا،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اچانک سڑک پر آنے والے موٹر سائیکل سوار کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا، جس کی وجہ سے ٹریلر ڈرائیور کو موٹر سائیکل بچاتے ہوئے اچانک گاڑی کا رخ موڑنا پڑا۔حادثے کے باعث ریڑھی اور کار کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ زخمی موٹر سائیکل سوار کو طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments