نئی نسل کو تاریخ کے گمشدہ اوراق سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ، احمد نعیم ملک

نئی نسل کو تاریخ کے گمشدہ  اوراق سے روشناس کرانا وقت  کی اہم ضرورت ، احمد نعیم ملک

بھیرہ(نامہ نگار)نئی نسل کو تاریخ کے گمشدہ اوراق سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

 ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ احمد نعیم ملک نے اپنی کتاب تاریخِ سکندر کا گمشدہ باب  تحریر کرکے ایک قابلِ قدر علمی و تحقیقی کام کیا ہے ، جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس کتاب کے مطالعے سے نوجوان نسل کو اپنے ماضی، تاریخ، تہذیب اور ثقافتی ورثے سے آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے ابو شاہین فاروقی ہال میں یونین آف جرنلسٹس دستور اور بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے مشترکہ اجلاس میں ناہیدہ محبوب الٰہی فاؤنڈیشن کے چیئرمین خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ، بھیرہ پریس کلب کے صدر شاہین فاروقی، سکالر انتظار احمد اسد، میاں محمد نعیم الدین، صاحبزادہ آصف ابرار بگوی، مفتی ملک غلام مرتضیٰ، چوہدری امیر معاویہ اور دیگر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نہوں نے کہا کہ احمد نعیم ملک نے مسلسل دس سال کی تحقیق و جستجو کے بعد یہ کتاب مرتب کرکے تاریخ کے ایک اہم موضوع کو اجاگر کیا ہے ۔ ان کی یہ کاوش اس اعتبار سے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ تاریخ محض ماضی کے واقعات کا مجموعہ نہیں بلکہ قوموں کی شناخت، فکری تربیت اور مستقبل کی سمت متعین کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...