انگلینڈ میں مقیم پاکستانی نژاد محمد قاسم بخاری انتقال کر گئے ، قرآن خوانی آج ہو گی
بھیرہ(نامہ نگار)انگلینڈ میں مقیم پاکستانی نژاد محمد قاسم بخاری حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔
ان کی نمازِ جنازہ مرکزی جامعہ غوثیہ مسجد، برنلے ، انگلینڈ میں ادا کی گئی، جس کے بعد میت ان کے آبائی شہر بھیرہ لائی گئی، جہاں جامع مسجد بگویہ میں نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔مرحوم کی نمازِ جنازہ اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن ڈاکٹر ابوالحسن محمد شاہ الازہری نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ، بھیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے صدر شاہین فاروقی، سابق رکن ضلع کونسل راجہ مجاہد علی خان، بکھر ویلفیئر کونسل تحصیل بھیرہ کے صدر چوہدری خالد محمود، سرگودھا چیمبر آف کامرس کے رکن چوہدری محمد اجمل گوندل سمیت سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی آج 26 اکتوبر بروز پیر صبح 10 بجے مسجد خواجگان، بھیرہ میں ہوگی، جبکہ دعا صبح 11 بجے کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments