پپلاں کی ممتاز شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کی تحصیل پپلاں کی ممتاز اور معزز شخصیات طاہر خان، طارق خان، اور استاد افضل خان چھدرو خیل آف پپلاں نے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔
شمولیت کا یہ باقاعدہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 90 میانوالی، رانا عزیز الرحمان کے ڈیرہ پر منعقدہ ایک خصوصی نشست کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت، نظریے اور عوامی منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments