پراپرٹی کی جعلی دستاویزات تیار کر نیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کا جعلی دستاویزات تیار کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عبدالرحمن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے قریبی تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے پراپرٹی کے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے فراہم کردیئے اور بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments