اینٹی کرپشن کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع کرے ، اساتذہ

اینٹی کرپشن کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع کرے ، اساتذہ

اینٹی کرپشن کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات شروع کرے ، اساتذہ ہتک عزت قانون کے تحت بیورو کریٹس سے ہرجانہ دلوانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے

موچھ(نمائندہ دنیا)محکمہ تعلیم،حکومت پنجاب کی طرف سے سینئرفیلڈ اساتذہ کی بجائے من پسند افراد کو تعینات کرنے کے نتائج آنا شروع ہو گئے ۔کئی اضلاع میں مبینہ طور پر اساتذہ کی ہتک،معطلی،سرزنش اور ڈرا،دھمکا کر کروڑوں روپے ا کٹھے کرنے کی رپورٹیں لرزہ خیز ہیں۔جب واضح طور پر سیکرٹری تعلیم پنجاب اور معزز عدالتوں نے اپنے فیصلوں کے ذریعے واضح کر رکھا ہے ۔کہ کسی بھی ملازم خصوصی طور پر ٹیچر کو معطل یا سرنڈر نہیں کیا جا سکتا۔رحیم یار خان سمیت تمام اضلاع میں اینٹی کرپشن محکموں کے ذریعے کروڑوں کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کی جائیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی پنجاب کے اساتذہ کی عزت نفس مجروح کرنے والے بیورو کریٹس کو درس و تدریس سے جوڑنے کا حکمنامہ جاری کرائیں۔کسی بھی ٹیچر کی بے عزتی،سرزنش یا معطلی پر ہتک عزت قانون کے تحت متعلقہ بیورو کریٹس سے ہرجانہ دلوانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔تاکہ محکمہ تعلیم،حکومت پنجاب کی عزت بحال ہو۔ضلع بھر کی سماجی،تعلیمی شخصیات امیر عبد اللہ خان،حفیظ اللہ خان،احسان اللہ خان،سید ظل قدوس،ملک رفیع اللہ،شیر زمان خان،محمد عمیر حیات خان،محمد عمر خان،سید دوست علی سمیت دیگر کا وزیر اعلی پنجاب اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اساتذہ کے مسائل حل کرانے اور عزت نفس بحال کرانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...