مسلمان دنیا میں امن چاہتے ہیں ،سبطین شاہ نقوی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلیٰ سید محمد سبطین شاہ نقوی نے نے کہا ہے کہ مسلمان دنیا میں امن چاہتے ہیں مگر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اسلام کو بدنام کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
غیر مسلم طاقتیں اوچھے ہتھکنڈوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کررہی ہیں۔وقت کاناگزیر تقاضاہے کہ امت مسلمہ یہود وہنود کی سازشوں کے خلاف متحدہوکر ان کامقابلہ کرے ۔کیونکہ طاغوتی طاقتیں غلبہ اسلام سے خائف ہوکرمسلمانوں کے خلاف پوری طرح سرگرم ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments