نامعلوم افراد نے موبائل شاپ ملازم کی بیٹی کو اغواء کر لیا
نامعلوم افراد نے موبائل شاپ ملازم کی بیٹی کو اغواء کر لیا صبح4 بجے گھر میں سوئے ہوئے تھے ملزم لڑکی کوکار میں ڈال کر لے گئے
واں بھچراں(نمائندہ دنیا)نامعلوم افراد غریب موبائل شاپ ملازم کی بیٹی کو اغواء کرکے لے گئے ۔واں بھچراں کی ایک موبائل شاپ کے ملازم عمر حیات نے تھانہ واں بھچراں میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ گزشتہ صبح تقریبا 4 بجے وہ اپنے گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ نماز کے لیے جاگے ۔ گلی میں شور شرابہ سنا تو اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ بھاگ کر گلی میں گئے تو دیکھا کہ نامعلوم افراد اس کی 17 سالہ بیٹی وجہیہ کو کار میں ڈال کر زبردستی اغواء کرکے لے جا رہے تھے ان کے شور شرابہ پر کار سوار اس کی بیٹی کو اغواء کرکے فرار ہوگئے پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments