پری انجینئرنگ کے طالب علم نے 527 نمبر لیکر تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کی

پری انجینئرنگ کے طالب علم نے 527 نمبر لیکر تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کی

پری انجینئرنگ کے طالب علم نے 527 نمبر لیکر تحصیل میں پہلی پوزیشن حاصل کی

بھیرہ(نامہ نگار)پنجاب کالج بھیرہ کیمپس نے تعلیمی بورڈ سرگودھا کے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ اوّل کے سالانہ نتائج 2026ء میں شاندار کامیابی حاصل کرکے طلبہ اور والدین کے دل جیت لیے ۔ کالج کے نمایاں نتائج پر علاقہ بھر کی تعلیمی اور ادبی شخصیات نے کالج ڈائریکٹر علی سکندر راجہ کی جانب سے طلبہ کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور پرنسپل پروفیسر اشعر رشید سمیت تدریسی عملے کی محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے ۔کالج پرنسپل پروفیسر اشعر رشید نے بتایا کہ پنجاب کالج بھیرہ کیمپس کے 17 طلبہ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ اوّل کے سالانہ امتحان میں 500 سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں، جو کالج کی تعلیمی کارکردگی کا نمایاں ثبوت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پری انجینئرنگ گروپ کے طالب علم محمد احمد سلیم نے 527 نمبر حاصل کرکے تحصیل بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کالج بھیرہ کیمپس کا یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP) سے الحاق ہونے کے بعد طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مزید مواقع پیدا ہوئے ہیں، جس سے انہیں اپنے علاقے میں معیاری تعلیم کے ساتھ مستقبل کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...