2چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد، متعدد اشتہاری مجرم گرفتار

2چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد، متعدد اشتہاری مجرم گرفتار

2چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد، متعدد اشتہاری مجرم گرفتار پٹرولنگ پو لیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد اشتہاریوں کو حراست میں لیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول فیصل آباد ریجن نے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری کارروائیوں کے دوران دو مختلف مقامات سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، جبکہ متعدد اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔پٹرولنگ پوسٹ پل کہنہ کے شفٹ انچارج اے ایس آئی شاہد رمضان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل برآمد کی، جسے رضوان ولد ارشد، سکنہ چک نمبر 45 جی بی، فیصل آباد، چلا رہا تھا۔ تصدیق کے دوران موٹر سائیکل چوری شدہ پائی گئی، جس پر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح پٹرولنگ پوسٹ علی پور بنگلہ کے شفٹ انچارج اے ایس آئی عامر سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل برآمد کی۔ مذکورہ موٹر سائیکل کے حوالے سے تھانہ کھرڑیانوالہ میں 15 پر کال درج تھی۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل کے معاملے میں مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ کھرڑیانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔علاوہ ازیں، پنجاب ہائی وے پٹرول فیصل آباد ریجن کی مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ یہ کارروائیاں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات اور قانون کی عمل داری یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...