قبرستان کو جانے والی سڑک پر جھاڑیوں کی بھرمار

 قبرستان کو جانے والی سڑک پر جھاڑیوں کی بھرمار

قبرستان کو جانے والی سڑک پر جھاڑیوں کی بھرمار جھاڑیاں اس قدر پھیل چکی ہیں آمدورفت کا مناسب راستہ باقی نہیں رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گنجا ن آبادی طار ق آباد کے قبرستان کو جانے والی سڑک پر جھاڑیوں کی بھرمار اور ایک جانب گندے پانی کے جوہڑ نے اہل علاقہ کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں، جبکہ تقریباً 12 فٹ چوڑی پختہ سڑک پر جھاڑیاں اس قدر پھیل چکی ہیں کہ پیدا آمدورفت تک کے لیے مناسب راستہ باقی نہیں رہا۔ قبرستان آنے جانے والے تدفین کے لیے میت لے کر آنے والے لواحقین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ، جبکہ سڑک کے کناروں پر پھیلی جھاڑیاں اور صفائی کی مبینہ عدم توجہی علاقے کی مجموعی صورتحال باعث تشویش بنتی جا رہی ہے ۔ اہل علاقہ کے مطابق قبرستان جیسی اہم جگہ تک رسائی کے راستے کی دیکھ بھال بنیادی شہری ضرورت ہے ، لیکن سڑک کی صفائی اور جھاڑیوں کی کٹائی نہ ہونے کے باعث پختہ راستہ اپنی افادیت کھوتا جا رہا ہے ۔ مزید تشویش ناک امر یہ ہے کہ قبرستان کی سڑک کے ایک طرف گندے پانی کا جوہڑ موجود ہے ، جو نہ صرف ماحول کو آلودہ کر رہا ہے بلکہ تعفن، مچھروں کی افزائش اور ممکنہ بیماریوں کے پھیلاؤ کے خدشات بھی پیدا کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...