کالج کینٹین کے میاں بیوی ملازم پر تشدد
بھلوال (نمائندہ دنیا ) تھانہ بھلوال صدر کی حدود میں افسوسناک واقعہ، 11 چک بلوچاں کا رہائشی نظر عباس جو کہ پنجاب کالج کینٹین پر کام کرتا ہے ، اپنی بیوی کے ہمراہ کام پر آ رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ کے مطابق ملزمان نے ڈنڈوں سے تشدد کیا جس سے میاں بیوی زخمی ہو گئے اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔متاثرہ خاندان نے تھانہ بھلوال صدر میں درخواست دائر کر دی ہے جس پر ابھی تک کاروائی نہ ہو سکی اور اعلیٰ حکام سے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments