ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا تھانہ ساجد شہید کا وزٹ، حوالات اور مال خانہ سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا تھانہ ساجد  شہید کا وزٹ، حوالات اور مال خانہ  سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کا تھانہ ساجد شہید کا وزٹ، دوران وزٹ ڈی پی او نے تھانہ کی عمارت کی صفائی، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور مال خانہ سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 حوالات میں بند ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا اور فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درج شکایات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ زیر تفتیش مقدمات، پینڈنگ روڈز اور چالان کا جا ئزہ لیتے ہوئے افسران کو جلد یکسوئی کے لیے سخت ہدایات جاری کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...