ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے دو افرادزخمی

 ری فلنگ کے دوران سلنڈر  پھٹ جانے سے دو افرادزخمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کے مرکزی مصروف مقام چوک بلاک 12 میں گیس فلنگ شاپ پر رکشہ کے گیس سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے دو افراد 28 سالہ امیر حمزہ اور 45 سالہ اورنگزیب زخمی ہو گئے۔

جن کو ریسکیو کر کے ڈی ایچ کیو(ڈاکٹر فیصل مسعود) ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔،تاہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر اور گردونواح میں کھلے عام جگہ جگہ گیس ری فیلنگ کا کاروبار متعلقہ حکام کی ملی بھگت سے جاری ہے ،جس پر انتظامیہ تاحال کوئی ٹھوس حکمت عملی وضع نہیں کر سکی اور حادثات معمول بنے ہوئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...