عمارہ شاہین نے لوک شاہیتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے پول والٹ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

عمارہ شاہین نے لوک شاہیتا 54ویں  نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے پول  والٹ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

داؤدخیل(نماندہ دنیا)میانوالی کے علاقے احمد خان والا سے تعلق رکھنے والی دختر میانوالی عمارہ شاہین نے واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی میں ہونے والی لوک شاہیتا 54ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے پول والٹ مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

اس شاندار کامیابی نے جہاں محکمہ واپڈا کو اعزاز سے نوازا وہی میانوالی کی بیٹی نے ضلع میانوالی کا نام روشن کیا اور ثابت کر دیا کہ میانوالی کی بیٹیاں کسی بھی علاقے کی خواتین سے کم نہیں ہیں میانوالی کی بیٹیوں نے ہر شعبے میں ضلع کا نام روشن کر رہی ہیں پائلیٹ ۔کھلاڑی۔ایجوکیشن۔شوبز۔و دیگر شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ہیں دختر میانوالی عمارہ شاہین نے گولڈ میڈل جیت کا اپنے علاقے اور ضلع کا نام روشن کر دیا اس شاندار کامیابی پر اہلیان میانوالی نے عمارہ شاہین کو مبارکباد دی اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...