محمد عثمان گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول بھیرہ کے پرنسپل مقرر

 محمد عثمان گورنمنٹ اے آئی ماڈل  ہائی سکول بھیرہ کے پرنسپل مقرر

بھیرہ(نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی سکول بھیرہ کے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد عثمان کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول بھیرہ کا پرنسپل مقرر کر دیا گیا ہے ۔

 انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ سکول آمد پر قائم مقام پرنسپل خواجہ فیصر محبوب اور دیگر سٹاف نے ان کا خیرمقدم کیا۔علاقے کے تعلیمی و علمی حلقوں نے محمد عثمان کی بطور پرنسپل تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ادارے اور شہر کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ محمد عثمان اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے سکول کی تعلیمی ترقی اور معیار کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...