مہار لفٹ ایریگیشن منصوبے کے مختلف پہلوںپر تفصیلی بریفنگ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب کے تین دہائیوں سے زیر التوا ایریگیشن پراجیکٹ مہاڑ لفٹ اریگیشن سکیم کی تکمیل و بحالی کے ا مور کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس اٹانی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثما ن اعوان اور ممبر ڈسٹرکٹ کورآرڈینیشن ڈویلپمنٹ کمیٹی و سابق چیئر مین ضلع کونسل ملک امیر حیدر سنگھا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
میں محکمہ آبپاشی کے تمام متعلقہ افسران، اعلی حکام اور اہلِ علاقہ دامن مہاڑ کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مہار لفٹ ایریگیشن منصوبے کے مختلف پہلوں، تکنیکی و انتظامی امور، موجودہ صورتحال، پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر منصوبے کی اہمیت، درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments