نہری پا نی کی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے ،ڈپٹی کمشنر
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا نے کہا ہے کہ نہری پا نی کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لائی جا ئے تا کہ ٹیل کے کسان کو نہری پانی کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایاجا سکے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اس حوالہ سے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شاہد کھو کھر، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی شوکت اقبال جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل خلیل احمد، اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال اور ایکسئن ایریگیشن جناح بیراج احمد رفیق نے بذریعہ زوم لنک شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments