انجمن تاجران سٹی روڈ اور آپٹیشنز ایسوسی ایشن کا مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سٹی روڈ اور آپٹیشنز ایسوسی ایشن نے کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
انجمن تاجران سٹی روڈ کے سرپرست ملک محمد اعجاز، گروپ لیڈر مہر محمد بابر، صدر چوہدری ارشاد احمد، جنرل سیکرٹری محمد شہباز خان اور دیگر عہدیداران نے آپٹیشنز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت حفیظ صدیقی سے ملاقات کی اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر آواز اٹھائی جائے گی، جبکہ آپٹیشنز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بھی تاجروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments