محکمہ تعلیم پنجاب نے گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب نے گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جس کے تحت سرگودھا کی سابق ریزیڈنٹ ڈائریکٹر چلڈرن لائبریری اور سینئر ہیڈ مسٹریس شہناز اختر رانجھا کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے ۔ شہناز اختر رانجھا نے 2008 سے مختلف تدریسی اور انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دیں، جبکہ ان کی کارکردگی کے اعتراف میں حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں ستارہ ایوارڈ اور ہیرو ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے ۔ ان کی ترقی پر تعلیمی حلقوں اور اساتذہ تنظیموں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ان کی محنت اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف قرار دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments