ون ویلنگ اور اوور سپیڈنگ کیخلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن
فیصل آباد( سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کی جانب سے ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کی اوور سپیڈنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
اس سلسلے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کینال روڈ پر خصوصی اینٹی ون ویلنگ ناکہ جات قائم کیے گئے ۔چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا کے احکامات پر ڈی ایس پی مدینہ ٹاؤن عرفان عاشق گورایہ کی نگرانی میں ناکہ جات پر بھرپور چیکنگ اور مؤثر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ دورانِ کارروائی ون ویلنگ میں ملوث ایک موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
جبکہ ملزم اور موٹر سائیکل کو متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی اوور اسپیڈنگ کی روک تھام کے لیے بھی چیکنگ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد ناصر جاوید رانا نے واضح کیا کہ ون ویلنگ اور اوور اسپیڈنگ جیسے خطرناک طرزِ عمل کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے ۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments