تجاوزات کے خاتمے افسران کو طلب کر کے واضح ہدایات جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے ، شہری سہولیات کی بہتری اور میونسپل کارپوریشن کے انتظامی و مالی معاملات کو مؤثر بنانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات کے افسران کوطلب کر کے واضح ہدایات جاری کر دیں۔
اس موقع پر چیف آفیسر احمد بلال مخدوم اور اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل نے ڈپٹی کمشنر کو جاری سرگرمیوں، پلاننگ برانچ، بجٹ، اخراجات اور ترقیاتی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی۔، جبکہ ایم او آر زویا بلوچ بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن، اس کی پیش رفت اور غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments