غیر قانونی پٹرول ایجنسی انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گئی

 غیر قانونی پٹرول ایجنسی انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گئی

غیر قانونی پٹرول ایجنسی انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گئی تعلیمی اداروں کے قریب پٹرول کی فروخت سے حادثے کا خدشہ

شاہپور صدر (نامہ نگار)تحصیل کچہری کے قریب مبینہ غیر قانونی پٹرول ایجنسی انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گئی،متعدد شکایات کے باوجود کارروائی نہ ہوسکی، تعلیمی اداروں کے قریب پٹرول کی فروخت سے حادثے کا خدشہ، شہریوں کا فوری سیل کرنے کا مطالبہ، سینما موڑ نزد تحصیل کچہری شاہپوصدر میں قائم مبینہ غیر قانونی پٹرول ایجنسی کے خلاف متعدد شکایات کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

شہریوں کے مطابق مذکورہ مقام پر نصب پٹرول نوزل مشین تحصیل انتظامیہ، محکمہ سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایجنسی سے وابستہ افراد مبینہ طور پر بعض سرکاری ملازمین کی پشت پناہی کے دعوے کرتے ہیں، جن کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ شہریوں نے بتایا کہ مذکورہ مقام کے قریب متعدد تعلیمی ادارے موجود ہیں، جہاں حفاظتی انتظامات کے بغیر پٹرول کی فروخت کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...