سرگودھا پراسیکیوشن ٹیم پنجاب بھر کے لیے رول ماڈل قرار

 سرگودھا پراسیکیوشن ٹیم پنجاب بھر کے لیے رول ماڈل قرار

سرگودھا پراسیکیوشن ٹیم پنجاب بھر کے لیے رول ماڈل قرار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں،وزیرِ پراسیکیوشن

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) وزیرِ پراسیکیوشن پنجاب رانا بلال احمد نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا ملک عامر شہزاد کی جانب سے موٹروے پولیس ایم-ٹو ساؤتھ کو قانونی رہنمائی فراہم کرنے اور بین الادارہ جاتی تعاون کے فروغ کے اقدام کو سراہتے ہوئے سرگودھا پراسیکیوشن ٹیم کو پنجاب بھر کے لیے رول ماڈل قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا پراسیکیوشن ٹیم کارکردگی اور مقدمات میں سزا دلوانے کی شرح کے لحاظ سے صوبے میں نمایاں مقام رکھتی ہے ۔ قانونی رہنمائی، شواہد کے تحفظ، نقشہ مضروبی اور استغاثہ نویسی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی تربیت انصاف کی فراہمی کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ وزیرِ پراسیکیوشن نے ہدایت کی کہ دیگر اضلاع بھی سرگودھا ماڈل کی پیروی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں سیکرٹری پراسیکیوشن مسرت جبین، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ، ڈی پی پی سرگودھا ملک عامر شہزاد، ایس پی موٹروے فیصل اکرم اور متعلقہ ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...