روزمرہ اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

روزمرہ اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

روزمرہ اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں غریب مافیہ کے ہاتھوں لٹ رہا ہے ڈی سی میانوالی مافیہ کو لگام ڈالیں، سبزیاں مہنگی

داؤدخیل(نماندہ دنیا)داؤدخیل اور گردونواح میں مہنگائی کا جن بے قابو روزمرہ اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں غریب مافیہ کے ہاتھوں لٹ رہا ہے ڈی سی میانوالی مافیہ کو لگام ڈالیں حکومت کی پیرا فورس اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں کئی ماہ سے مارکیٹ سے غائب ہیں جس کے بعد دوکانداروں نے روزمرہ کی حکومتی پرائس لسٹوں کو ہوا میں اڑا دیا دوکانوں سے لسٹیں غائب ہیں اس وقت پھلوں کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئیں ہیں اس وقت انگور کی قیمت 600روپے کلو۔جاپانی پھل 300روپے کلو۔کیلا100روپے درجن۔اور کچھ اچھا کیلا 200روپے درجن۔سیب 400روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں گوبھی۔250روپے کلو۔مٹر300روہے کلو۔بیگن۔150روپے ۔کدو۔150روپے ۔چوہنگ۔1200روپے ۔۔ٹماٹر 200روہے کلو۔پیاز۔1200 دھڑی۔آلو بھی ہوا میں اڑ رہا ہے پیرا فورس کی ٹیم بھی عرصہ داراز سے داؤدخیل شہر سے غائب ہے جبکہ مجسٹریٹ اور ہرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی چکر لگانا گوارہ نہیں کرتی ہیں اور غریب عوام مہنگے داموں روزمرہ اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...