اپوزیشن کوپارلیمنٹ فیصلے بھی تسلیم کرنا ہو نگے ،شہادت اعوان
اپوزیشن کوپارلیمنٹ فیصلے بھی تسلیم کرنا ہو نگے ،شہادت اعوان پارلیمانی کمیٹیوں سے بائیکاٹ کی پالیسی ان کے اعلان کی نفی کر رہی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سنیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں جمہوریت کی بقا کیلئے آئینی اداروں کاستحکام ضروری ہے ، اپوزیشن کی جانب سے صرف پارلیمان کے استحکام کا اعلان کافی نہیں انہیں پارلیمنٹ فیصلے بھی تسلیم کرنا ہو نگے ، میڈیا نمائندوں سء بات چیت کے دوران انہوں کہ اپوزیشن اراکین کی پارلیمانی کمیٹیوں سے بائیکاٹ کی پالیسی ان کے اعلان کی نفی کر رہی ہے انہپیں اپنے فیصلو میں تر،میم کرنا ہو گی ملک شہادت اعوان کا کہنا تھا کہ ایوانوں کو چلانے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے کردار کو بھی اہمیت حاصل ہے ، تمام فیصلے جمہوری روایات کے مطابق ہوں تو کوئی پیچیدگہ نہیں ہو سکتی ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت اور عوام دوست پالیسیون کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج اپوزیشن کی روائت بن چکی ہے ، جمہوریت کی بقا اور اداروں کے استحکام کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو مل جل کر کام کرنا ہو گا ، احتجاج اور ہلڑ بازی کی پالیسی کسی بھی حوالے سے ملک و قوم کے مفادس میں نہیں ، انہوں نے اپوزیشن کو سڑکوں کی بجائے ایوان کے اندر باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات نمٹانا ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments