نہری پانی چوری ،عناصر کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ
نہری پانی چوری ،عناصر کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہچوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے فیلڈ نگرانی بڑھائی جائے ، کمشنر کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نہری پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ، کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے محکمہ آبپاشی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مشترکہ اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمشنر نے واضح کیا کہ نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے اور مقدمات میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیے فیلڈ نگرانی بڑھائی جائے ، جبکہ محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ بھی باہمی رابطے کے ذریعے خلاف ورزیوں کی نشاندہی اور مؤثر کارروائی یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments