گداگر ساؤنڈ سسٹم لگا کر کھلے عام بھیک مانگنے میں مصروف

 گداگر ساؤنڈ سسٹم لگا کر کھلے عام بھیک مانگنے میں مصروف

گداگر ساؤنڈ سسٹم لگا کر کھلے عام بھیک مانگنے میں مصروف بھیک نہ دینے والے افراد کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیے جانے کی شکایات

بھیرہ(نامہ نگار)گداگری نے باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کر لی ہے ، شہر کی گلیوں، محلوں اور بازاروں میں گداگروں کی ٹولیاں ساؤنڈ سسٹم لگا کر کھلے عام بھیک مانگنے میں مصروف ہیں، جبکہ بھیک نہ دینے والے شہریوں کو مبینہ طور پر برا بھلا کہنے اور نامناسب رویہ اختیار کرنے کی شکایات بھی سامنے آنے لگی ہیں۔ متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت کے باعث شہریوں کو درپیش اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔مختلف علاقوں میں گداگروں کی ٹولیاں ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے لوگوں کی توجہ حاصل کرتی ہیں اور گلی محلوں سمیت بازاروں میں بھیک مانگتی دکھائی دیتی ہیں۔ بعض مقامات پر بھیک نہ دینے والے افراد کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیے جانے کی شکایات بھی ہیں، جس سے شہریوں کو کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ گداگری کی آڑ میں سرگرم عناصر کی نشاندہی اور پیشہ ورانہ گداگری کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنی چاہئیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں گداگری کے مسئلے کا نوٹس لیا جائے ۔ ساؤنڈ سسٹم کے غیر ضروری استعمال اور شہریوں کو ہراساں کرنے کی شکایات کی جانچ کی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ، تاکہ شہریوں کو اس پریشانی سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...