پپلاں :پٹواری اور اس کے دو منشی 45 ہزار رشوت سمیت گرفتار
پپلاں :پٹواری اور اس کے دو منشی 45 ہزار رشوت سمیت گرفتار رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی :حکام
کندیاں (نمائندہ دنیا )اینٹی کرپشن میانوالی نے تحصیل پپلاں میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران حلقہ ہرنولی کے پٹواری اور اس کے دو منشیوں کو مبینہ طور پر 45 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی ناصر عزیز خان کی سربراہی میں تحصیل پپلاں میں دو مختلف مقامات پر ٹریپ ریڈ کی کارروائیاں کی گئیں۔ پہلی کارروائی کے دوران حلقہ ہرنولی کے پٹواری جابر سبحانی اور اس کے منشی عرفان کو انتقال پاس کروانے کے عوض 25 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسری کارروائی میں دوسرے منشی محمد لطیف کو وراثتی انتقال کے عوض 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دونوں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 45 ہزار روپے کی مبینہ رشوت برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments