پٹرولنگ پولیس کندیاں موڑ کی ماہانہ کارکردگی، 50 لاکھ 8 ہزار روپے

  پٹرولنگ پولیس کندیاں موڑ کی ماہانہ  کارکردگی، 50 لاکھ 8 ہزار روپے

میانوالی (نامہ نگار ) پٹرولنگ پوسٹ کندیاں موڑ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس کے مطابق پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1741 چالان کیے اور 50 لاکھ 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

ڈی ایس پی پٹرولنگ میانوالی اعجاز احمد قریشی کی سرپرستی اور انچارج پٹرولنگ پوسٹ کندیاں موڑ سب انسپکٹر رضوان اللہ خان کی نگرانی میں پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 30 ایف آئی آر درج کی گئیں، جبکہ موٹر وہیکل آرڈیننس (MVO) کے تحت 115 اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 370 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔پولیس نے دوران ڈیوٹی شہریوں کی رہنمائی اور مدد کرتے ہوئے 140 ضرورت مند افراد کو معاونت فراہم کی۔ اسی طرح ای پی پی (EPP) ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک اور چیکنگ کے دوران 5490 افراد اور 2370گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...