منشیات کیخلاف کریک ڈاون ، مزید 3افراد گرفتار
خوشاب(نمائندہ دُنیا) ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف جاری کریک ڈاون کے دوران تین اور جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت میں آگئے ۔
خوشاب پولیس نے دوران گشت مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے 30بور پسٹل 5گولیاں ،کٹھہ سگھرال پولیس نے ایک شخص سے بندوق بارہ بور اور ایک کارتوس جبکہ سٹی پولیس جوہر آباد نے ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس سے 600گرام چرس بر آمد کی ۔ تینوں ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments