خاتون کواغوا کرکے دو روز حویلی میں محبوس رکھنے کا انکشاف

خاتون کواغوا کرکے دو روز حویلی  میں محبوس رکھنے کا انکشاف

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں دم کروانے کے بہانے خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرکے دو روز حویلی میں محبوس رکھنے کا انکشاف، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاری اڈا سے بن حافظ جی دم کروانے جانے والی الزکریا ٹاؤن کندیاں کی رہائشی خاتون کو ایک اجنبی شخص نے روحانی علاج کا جھانسہ دے کر موٹر سائیکل پر بٹھایا اور اباخیل کی ایک حویلی میں لے گیا، جہاں مبینہ طور پر پہلے سے دو افراد موجود تھے خاتون کے مطابق اسے دو روز تک حویلی میں محبوس رکھا گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی جاتی رہی۔ دوسرے روز رات کے وقت دو افراد اسے موٹر سائیکل پر کالا باغ چونگی چھوڑ کر فرار ہوگئے خاتون نے ایک ملزم کی شناخت صفی اللہ عرف پپا اباخیلوی کے نام سے کی ہے ۔ میانوالی سٹی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...