تجاوزات کیخلاف آپریشن، ناجائز تھڑے اور ریڑھیاں ضبط

 تجاوزات کیخلاف آپریشن، ناجائز تھڑے اور ریڑھیاں ضبط

تجاوزات کیخلاف آپریشن، ناجائز تھڑے اور ریڑھیاں ضبط تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں مین بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، ناجائز تھڑے ، پھٹے اور ریڑھیاں ضبط تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال کی نگرانی میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کندیاں شہیر گارلڈ نے مین بازار کندیاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاآپریشن کے دوران سڑکوں اور بازار میں قائم ناجائز تھڑے ، پھٹے اور ریڑھیاں ہٹا کر سامان ضبط کر لیا گیااس موقع پر چیف آفیسر شہیر گارلڈ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا دکاندار رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کر دیں بصورت دیگر تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...