ترقیاتی سکیموں، گرین بیلٹس اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ۔ ترقیاتی سکیموں، گرین بیلٹس اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے یو نین کو نسل وتہ خیل کا دورہ کیا ۔اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج لائنوں کی تنصیب سے متعلق متعلقہ افسران سے بریفنگ لی۔اس موقع پر پی ڈی پی حکا م نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ میں بتا یا کہ وتہ خیل شہرکی گلیوں سے سیوریج کی لائنوں کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مرحلہ وار ڈائزئن کے مطابق ترقیاتی منصوبے پر کام کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے پنجاب ڈیلپمنٹ پروگرام کے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج لائن کی تنصیب کے سلسلہ میں ایریا وائز مائیکرو پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انھوں نے ستھرا پنجاب حکام کو یوسی وتہ خیل کے ایریا میں صفائی ستھرائی یقینی بنا نے جبکہ ایم سی اور واسا حکام کو شہر کے سیوریج نا لے کی ڈی سلٹنگ اور نا لے کی پلی کی مر متی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے تلہ گنگ روڈ کا بھی دورہ کیا اور گرین بیلٹس کا جائزہ لیا۔بعد ازاں انہوں نے مریم نواز میڈیکل کالج کا دورہ کیااور میڈیکل کالج کے ہاسٹل بلاک کے تزین وآرائش کے کا موں کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments