بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر، طاہر یوسف
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما اور اوورسیز پاکستانی طاہر یوسف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر، معاشی ترقی کے اہم شراکت دار اور پاکستان کی عالمی شناخت کا مضبوط حوالہ ہیں۔
اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں اپنی محنت سے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں، اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، لیکن ملک میں سیاسی عدم استحکام، اداروں کے درمیان کشیدگی اور تصادم کی فضا انہیں بھی تشویش میں مبتلا کرتی ہے ۔دہشت گردی کے خطرات، معاشی مشکلات، مہنگائی، بے روزگاری اور عوامی بے چینی کے موجودہ حالات میں محاذ آرائی کی سیاست ملک کو مزید مشکلات سے دوچار کر سکتی ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ سیاسی معاملات میں تحمل، وسعتِ نظر اور مفاہمت کا راستہ اختیار کرے جبکہ اپوزیشن بھی قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments