چوروں نے شہری کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا

چوروں نے شہری کو موٹر  سائیکل سے محروم کر دیا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈیرہ اعوانانوالا رنگپوربگھور کے علاقہ ڈیرہ اعوانانوالا میں، نامعلوم چوروں نے سر شام ایک شہری مہتاب اعوان کو ہنڈا 125موٹر سائیکل سے محروم کر دیا ۔

مہتاب اعوان نے اپنا2022ماڈل موٹر سائیکل گھر کے سامنے گلی میں کھڑا کیا اور خود اندر چلا گیا ، جب تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا ، نو پور تھل پولیس نے مہتاب اعوان کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کی نشاندہی نہیں ہوئی ، گاوں میں سر شام ہونیوالی موٹر سائیکل چوری کی واردات پر پورے علاقہ میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...