طبی آلات کی مکمل فعالیت اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات یقینی بنائی جائیں، کمشنر
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران کمشنر سرگودھا ڈویژن نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور طبی آلات کی فعالیت کا خصوصی جائزہ لیا۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔تاکہ شہریوں کو مختلف امراض کے علاج کی جدید اور معیاری سہولیات اپنے ضلع میں ہی میسر آسکیں اور انہیں علاج کے لیے دوسرے اضلاع یا بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات کی بلا تعطل فراہمی، طبی آلات کی مکمل فعالیت اور علاج معالجے کی بہترین سہولیات یقینی بنائی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments