داؤدخیل پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار
داؤدخیل (نمائندہ دنیا) تھانہ داؤدخیل پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل برآمد کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ داؤدخیل انسپکٹر عرفان خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ چیکنگ زاہد خان ولد عطاء اللہ سکنہ بہرام خیل کو روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوا۔ ملزم اسلحے کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ داؤدخیل میں مقدمہ درج کر لیا اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments