فاروقہ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے مبینہ کٹوتی

فاروقہ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے مبینہ کٹوتی

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دنیا) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نئی قسط جاری ہوتے ہی مستحق خواتین نے مبینہ ناجائز کٹوتیوں کی شکایات شروع کر دیں۔

 متاثرہ خواتین کا الزام ہے کہ امدادی رقم وصول کرنے کے لیے ہر بار 1300 روپے اضافی ادا کرنا پڑتے ہیں۔خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض ریٹیلرز امدادی رقم کی ادائیگی کے عوض مبینہ طور پر 1300 روپے وصول کرتے ہیں، جبکہ اضافی رقم دینے سے انکار کرنے والی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے ۔ متاثرہ خواتین میں بیوائیں اور بے سہارا خواتین بھی شامل ہیں۔متاثرہ خواتین نے ڈپٹی کمشنر اور اینٹی کرپشن حکام سے اپیل کی ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ادائیگی مراکز کی فوری چیکنگ کی جائے ، مبینہ کٹوتیوں میں ملوث ریٹیلرز کے خلاف کارروائی کی جائے اور شکایات ثابت ہونے پر ان کی ڈیوائسز بند کی جائیں تاکہ مستحق خواتین کو پوری امدادی رقم بلاکٹوتی مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...