اٹارنی جنرل اور ڈپٹی کمشنر کا جوہرآباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا ) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ہمراہ جوہرآباد میلہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور 21 نومبر کو متوقع کرکٹ ٹرائلز کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ 21 نومبر کو لاہور قلندرز کے اسٹار کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی آمد متوقع ہے ، جہاں نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔دورے کے دوران اٹارنی جنرل پاکستان اور ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کرکٹ اسٹیڈیم، تیار کی جانے والی پچز، نیٹ پریکٹس ایریا، جم اور پارک سمیت دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments