کندیاں :خاتون گن پوائنٹ پر اغواء، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

کندیاں :خاتون گن پوائنٹ پر  اغواء، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

کندیاں (نمائندہ دنیا) تھانہ کندیاں کی حدود علی والی سے شادی شدہ نوجوان خاتون کو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا گیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کے والد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ عبدالوھاب کیت نامی شخص اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ علی والی کی رہائشی بخت رانی کو مبینہ طور پر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کرنے کے بعد گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل پر بٹھا کر اغواء کرکے لے گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...