ڈی پی او خوشاب کا پولیس لائنز جوہرآباد کا دورہ، فائرنگ پریکٹس کا معائنہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہرآباد کا دورہ کیا۔
اس دوران انہوں نے فائرنگ رینج میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی فائرنگ پریکٹس کا معائنہ کیا اور نشانہ بازی کی مہارت و درستگی مزید بہتر بنانے کیلئے جاری تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔فائرنگ پریکٹس کا مقصد پولیس افسران اور اہلکاروں کو مسلسل مشق کے ذریعے جدید پیشہ ورانہ تقاضوں کے مطابق تیار کرنا، ان کی مہارت اور خوداعتمادی میں اضافہ کرنا اور دوران ڈیوٹی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments