ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے تعلیم سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں ، ماہر تعلیم

ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے تعلیم  سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں ، ماہر تعلیم

خوشاب(نمائندہ دُنیا) ممتاز ماہر تعلیم ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا ہے کہ ناخواندگی کے خاتمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے تعلیم سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں اس لئے۔۔۔۔

 اس شعبہ پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضروت ہے ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں شرح خواندگی میں اضافہ کیلئے نجی تعلیمی اداروں سرکاری تعلیمی اداروں کے شانہ نشانہ کام کر رہیں اور ان کی کارکردگی کسی بھی حوالے سے سرکاری سکولوں سے کم نہیں لیکن بد قسمتی سے نجی سیکٹر میں کام کرنے والے ان ادراوں کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نو نہالان قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے تمام تعلیمی اداروں کو ایک نظر سے دیکھے ۔ پرائیوٹ سکولوں میں بھی سرکاری سکولوں کی طرح سہولیات اور ان اداروں کے مالکان کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا ئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...