عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی صورتحال غیر یقینی نظر آنے لگی
خوشاب(نمائندہ دُنیا) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کی افواہوں کے باعث عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی صورتحال غیر یقینی نظر آنے لگی ، ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد سمیت ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں دویات کی قلت ایک سنگین مسئلہ بنی ہوئی ہے۔
حکومت کی فری میڈیشن پالیسی کے باوجود ہسپتال میں ادوریات کی عدم دستیابی کے سبب مریضوں کو بازار سے ادویات خریدنے کیلئے چٹ تھما دی جاتی ہے ، ضلعی ہید کوارٹر ہسپتال میں شوگر اور بلڈ پریشر سمیت متعدد دیگر امراض کی ادویات ناپید ہیں ، شوگر کے مریضوں کو انسولین کیلئے کئی کئی ہفتے انتظار کرنے کے بعد لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا ہو کر قومی شناختی کارڈ دکھا کر انسولین لینا پڑتی ہے ۔ ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مظالبہ کیا ہے کہ عوام کو سرکاری سطح پر علاج کی سہول؛یت مہیا کرنے کیلئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments