نوجوان نسل کو نشہ سے دور رکھنے کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کئے جائیں،عثمان صدیقی
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) ریٹائرڈ ٹیچر عثمان صدیقی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو موبائل اور نشہ سے دور رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ۔۔۔
کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کئے جائیں اور ہر سطح پر مختلف کھیلوں کا انعقاد نوجوان نسل کو ان وباؤں سے دور رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے حکومتی سطح پر یہ ذمہ داری ہے کہ ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کھیلیں انسان کو نہ صرف صحت مند رکھتی ہیں بلکہ مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں آج پاکستان کی نوجوان نسل کھیلوں کے گراؤنڈز آباد کرنے کی بجائے موبائل کی طرف راغب ہوچکی ہے جس کی وجہ سے وہ مختلف اقسام کے مسائل کا شکار ہے آج بھی اگر ہم کھیلوں کے فروغ کیلئے مخلصانہ کوشش کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ نوجوان نسل کو موبائل اور نشہ جیسی لعنت سے بچایا جاسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments