بھیرہ سے شاہ پور، چک مبارک تک الیکٹرک بس سروس شروع کی جائے ،محمد اکرم

بھیرہ سے شاہ پور، چک مبارک تک  الیکٹرک بس سروس شروع کی جائے ،محمد اکرم

بھیرہ(نامہ نگار) سابق یونین کونسلر رانا محمد اکرم نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بھیرہ سے شاہ پور، چک مبارک، سردار پور نون اور شیر محمد والا تک الیکٹرک بس سروس شروع کی جائے تاکہ ۔۔۔۔

ان علاقوں کے غریب اور کم آمدنی والے افراد جدید، آرام دہ اور سستی سفری سہولت سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے عوام کو روزمرہ ضروریات، تعلیم، علاج معالجے اور دیگر کاموں کے سلسلے میں آمدورفت کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ الیکٹرک بس سروس کا اجرا نہ صرف عام شہریوں کے سفری اخراجات میں کمی لائے گا بلکہ طلبہ، بزرگوں، خواتین اور محنت کش طبقے کو بھی بڑی سہولت میسر آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...