ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج
واں بھچراں( نمائندہ دنیا ) تھانہ واں بھچراں پولیس کی کاروائی، ملزم گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
جبکہ تھانہ چھدرو اور تھانہ چکڑالہ پولیس نے ناجائز اسحلہ برآمد کر لیا۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں سب انسپکٹر شفقت اللہ خان اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد فاروق سکنہ شادیہ جنوبی سے رائفل 44 بور برآمد کی۔ جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ واں بھچراں میں مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ چھدرو پولیس نے دوران چیکنگ فیاض خان سکنہ وانڈھا ہاتھی خیلانوالہ سے کلاشنکوف برآمد کی۔ جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments