آئی ایم ایف اراکین پارلیمینٹ کی تنخواہوں،مراعات کا خاتمہ کرائے ،ہدایت اللہ خان

آئی ایم ایف اراکین پارلیمینٹ  کی تنخواہوں،مراعات کا  خاتمہ کرائے ،ہدایت اللہ خان

موچھ(نمائندہ دنیا)اگر آئی ایم ایف میں کچھ دم خم ہے ۔تو اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں،مراعات اور صوابدیدی فنڈز کا خاتمہ کرائے ۔

راتوں رات نت نئے محکموں بنا کر اربوں روپے ضائع کرنے پر پابندی لگائے ۔ہر محکمہ میں گاڑی سسٹم ختم کر کے ہنڈا 125 سسٹم شروع کیا جائے ۔ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز پر قدغن ہٹا کر دوہری شہریت،غیر ممالک میں املاک اور رقوم کا خاتمہ کرائے ۔ایک شناختی کارڈ پر کئی کئی موٹر سائیکل و کاریں رجسٹرڈ کرانے والوں کو صرف ااور صرف ایک وہیکل پر پٹرول سبسڈی دی جائے ۔علی سطح پر کرپشن کے خاتمے کی تھرڈ پارٹی تحقیقات کرائے ۔تاکہ غریب اور مفلوک الحال عوام کو کچھ ریلیف ملے ۔ان خیالات کا اظہار سماجی شخصیات ھدایت اللہ خان،سید دوست علی،ملک رفیع اللہ،مدثر خان،احسان اللہ خان،ملک محمد حنیف،حفیظ اللہ نیازی و دیگر کا فوری اصلاح احوال کا مطالبہ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...